پارلیمانی وفد کا دورہ ” پارہ چنار "

images.jpg

پارہ چنار/کرم ایجنسی :- پارا چنار میں طالبان دہشت گردوں کے حملے اور 40 کے لگ بھگ معصوم شہریوں کے مارے جانے کے بعد گوکہ اس وقت پاا چنار میں وقتی طور پر امن بحال ہو چکا ہے لیکن اسکے باوجود دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ ٹلا نہیں اور اس حساس معاملے میں قومی و صوبائی حکومت کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے چکی ہے اور اب پہلی بار مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر ناصر عباس جعفری کی قیادت میں پارلیمانی وفد پارا چنار کے زمینی حالات اور داخلی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارا چنار پہنچ چکا ہے

راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں سنی اتحاد کونسل ” پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے منتخب ارکان اسمبلی پر مشتمل وفد صدہ اور پارہ چنار کے اکابرین، معروف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور عوام سے ملاقات کرے گا اور پارہ چنار کی داخلی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

اس وفد میں صاحبزادہ سید حامد رضا صاحب ایم این اے سنی اتحاد کونسل ” شہریار آفریدی صاحب ایم این اے پی ٹی آئی ” مولانا نسیم علی شاہ صاحب ایم این اے پی ٹی آئی” یوسف خان صاحب ایم این اے پی ٹی آئی اور انجینئر حمید حسین صاحب ایم این اے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نام شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے