زاہدان میں پاکستان سے آنے والے اربعین حسینی کے قافلوں کو فیول کی فراہمی شروع

171327098.jpg

زاہدان کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈسٹریبیوشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ میرجاوہ بارڈر سے سیستان و بلوچستان میں پہلے پاکستانی قافلے کی آمد کے ساتھ ہی زاہدان میں اربعین حسینی زائرین کے قافلوں کو فیول کی فراہمی کا کام ہفتے کے روز سے شروع ہوگیا ہے۔

قربان علی مردانی نے بتایا کہ وہ پاکستانی اربعین حسینی زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کو درکار فیول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اور منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، اور آج پہلے قافلے کی آمد کیساتھ ہی میرجاوہ سے زائرین کو لے جانے والی 20 سے زیادہ بسوں کو فیول فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرجاوه میں خلیج فارس فیول اسٹیشن، زاهدان میں رامشار، تل سیاه، پایانه مسافربری اور جهان (نصرت آباد) سمیت پاکستانی زائرین کو (پاکستانی یا ایرانی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے) پورے روٹ پرموجود تمام اسٹیشنوں پر تاخیر کے بغیر فیول فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے