ارشد ندیم بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

ezgif-3-5cea172e36.webp

پیرس اولمپکس 2024 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔

ارشد ندیم پر اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے پر انعامات کی بارش ہوگئی اور وطن واپسی کے بعد انہیں کروڑوں روپے کی انعامی رقوم ملے گی۔

اس شاندار کامیابی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت سندھ نے 5 کروڑ روپے، میئر سکھر نے سونے کا تاج اور گورنر سندھ کی جانب سے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے، گلوکار علی ظفر، کرکٹر احمد شہزاد جب کہ نجی بینک یو بی ایل نے بھی جیولن تھرور کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جی ٹی وی ڈیجیٹل کو بتایا کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں، اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے