غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے تازہ ترین وحشیانہ حملوں میں درجنوں شہید اور زخمی

171315181_1.jpg

غزہ پٹی کے اسپتال ذرائع نے صیہونیوں کے تازہ ترین جرم میں متعدد بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

غزہ پٹی کے ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے جنگی طیاروں غزہ کے شیخ رضوان محلے میں واقع "الحمامہ” اسکول پر بمباری میں کم سے کم 10 فلسطینی شہید ہوئے ہيں۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں درجنوں دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے دو بار حمامہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں فلسطینی پناہ گزیں ٹھہرے تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے اور امدادی کارکن ملبے سے شہداء کی لاشیں نہیں نکال پا رہے ہیں۔

صہیونی فوج نے غزہ میں پناہ گزینوں پر اپنے مجرمانہ حملوں کو چھپانے کے لیے پہلے کے ہی طرح دعوی کیا کہ یہ اسکول تحریک حماس کی فوجی شاخ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کا ٹھکانہ تھا۔

غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے آغاز کو 302 دن گزر جانے کے بعد بھی یہ حکومت اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے اور مختلف بحرانوں میں وہ پھنستی جا رہی ہے۔

در ایں اثنا فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار بھی شائع کیے اور اعلان کیا کہ الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک اس علاقے میں 39 ہزار 500 سے زائد لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق ان جرائم میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 91 ہزار سے زیادہ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے