عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے کارکن، اپنی انسانی اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل کریں ، ترجمان وزارت خارجہ

171302187.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قیدیوں پر تشدد کے کے سلسلے میں اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، جس نے گوانتانامو اور ابو غریب کے کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

29 جولائی 2024 کو واشنگٹن پوسٹ میں اسرائیلی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو قرون وسطی کے طریقے سے ٹارچر کئے جائے کی جو رپورٹ شائع ہوئی ہے وہ سمندر میں سے ایک قطرہ ہے ۔

انہوں نے کہا: "غزہ پٹی سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر صحرائے نقب میں واقع سدی تیمان فوجی اڈے میں قائم جیل سے باہر آنے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت نے گوانتانامو اور ابو غریب جیلوں کو بھی پيچھے چھوڑ دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: بین الاقوامی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے کارکن اپنی قانونی اور انسانی ذمہ داریاں پوری کریں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے