شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

171312000.jpg

حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا اور مرج کی پہاڑیوں پر صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے الضہیرہ اور بیاض بلیدا نامی علاقوں میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے مراکز پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اس سے پہلے جمعے کی صبح بھی اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے جنوبی لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے لیکن ہمارے اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کی فائرنگ کے بعد یہاں سے بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوب مغربی لبنان کے طیر حرفا نامی گاؤں کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی اور ایک صیہونی ڈرون نے بھی ایک دیہی بستی پر تین راکٹ گرائے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے شہر صور کی فضا میں پرواز اور رب ثلاثین نامی سرحدی گاؤں پر حملہ کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے