رہبر انصاراللہ: اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے صیہونی اقدام نے بعض عرب ملکوں کو رسوا کردیا ہے

171146084.jpg

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردی نے یورپی اور بعض عرب ملکوں کو بھی رسوا کردیا کہ وہ حتی اس دہشت گردی کی مذمت کے لئے بھی تیار نہیں ہوئے

انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے جمعرات کی شام شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر پہنچنے کے بعد اس حوالے سے خطاب کیا۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ حماس کے رہنماؤں کی شہادت نے ہمیشہ راہ استقامت جاری رکھنے کے عزم کو محکم کیا ہے اور صیہونی دشمن نے اپنے جرائم بڑھا کر خود کو زوال سے نزدیک تر کردیا ہے۔

سید بدرالدین عبدالمک الحوثی نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے اور ان کی شہادت نے یورپی ملکوں حتی بعض عرب ملکوں کو بھی رسوا کردیا کہ وہ اس کی مذمت کے لئے بھی تیار نہیں ہوئے۔

انھوں نے اسی طرح حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا حملہ اور فواد شکر کو شہید کرنا بھی کھلی جارحیت اور خطرناک جرم ہے۔

انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی دشمن شیخ احمد یاسین اور حماس کے دیگر رہنماؤں کو شہید کرکے کبھی بھی مجاہدت کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکا ہے بلکہ ان کی شہادت نے مجاہدین راہ استقامت کو عزم و ارادے کے محکم تر کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بعض عرب حکومتوں نے ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے کے فورا بعد اس کی مذمت میں بیان جاری کئے لیکن اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سربراہ کی شہادت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے