راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل

2677590-jiprotestthday-1722491376-132-640x480.jpg

راولپنڈی: راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن دن 11 بجے کے قریب میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پنڈال میں پانی جمع ہوگیا جبکہ صفائی کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ بارش کے باعث کارکنان نے رات میٹرو شیڈ اور سڑھیوں پر گزاری، رات گئے جماعت اسلامی کے کارکنان کے تین موبائل فونز چوری ہوگئے۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ رات کو سوئے ہوئے تھے نامعلوم افراد موبائل فونز لے اڑے۔ کارکنان نے پنڈال میں نماز فجر بھی ادا کی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہے گا، راولپنڈی کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے