پیرس اولمپکس، ناکامی کے باوجود پاکستانی سوئمرزکے بلند حوصلے
پیرس: پاکستانی سوئمرز جہاں آرا نبی اور احمد درانی اگرچہ پیرس اولمپکس میں قابل ذکر پرفارم نہ کرپائے لیکن ان کے حوصلے اورعزائم بدستور بلند ہیں۔
نوجوان تیراک احمد 2028 کے لاس اینجلس گیمز کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا عزم رکھتے ہیں، انھوں نے گذشتہ دنوں پیرس اولمپکس میں اپنی کیٹیگری میں 1 منٹ 58.67 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کی تھی۔