اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہم پر فرض ہے ” ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "

WhatsApp-Image-2024-07-31-at-1.40.04-PM.jpeg

تہران :- ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس کے بیور چیف اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ” اسماعیل ہنیہ” کے خون کا بدلہ ہم پر فرض ہےـ نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر و عالمی مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر مسعود پیزشکان کی صدارتی تقریب میں بطور سرکاری مہمان مدعو تھے جب انہیں صیہونی حملے میں شہید کیا گیا ـ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کو ایرانی میزبانی میں ایرانی سرزمین پر حملے میں شہید کیا گیا ہے جسکی وجہ سے انکی شہادت کا بدلہ لینا ہم پر فرض ہے

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں شہید اسماعیل ہنیہ کی طویل جہادی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی ساری زندگی قدس کی آزادی کے مشن میں مشکلات اور قربانیاں دیتے گزاری اور بیشک وہ شہادت کے شرف کے مستحق تھےـ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی سرزمین پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل صیہوی حکومت نے یہ حملہ کر کے اپنے لیے سخت جواب کا جواز فراہم کر دیا ہے اور صیہونی حکومت کو اس جرم کی سزا بھگتنی پڑے گی

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے