اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں شہید
تہران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے ایک محافظ کی تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملے کے نتیجے میں شہادت کی اطلاع دی ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔
اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے بہادر جوانوں اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ گزشتہ شب (بدھ) دیر گئے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور انکا ایک محافظ شہید ہوگئے۔
واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں اور تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔