عسقلان اور غزہ کے ارد گرد صہیونی بستیوں پر فلسطینی مزاحمتی راکٹ حملے

171299609.jpg

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے فوجی بازو القدس بریگيڈ نے "عسقلان” اور غزہ کی پٹی کے آس پاس کی متعدد صیہونی بستیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ القدس بریگيڈ کے راکٹ حملوں کے بعد عسقلان اور غزہ پٹی کے آس پاس کے قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے۔

ادھر القدس بریگيڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے اس کے سپاہیوں نے ناصر صلاح الدین کی بٹالین کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران مشرقی خان یونس میں غاصب صیہونی فوجیوں اور انکی گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر کے ایک اسکول میں چھپے صیہونی فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے سپاہیوں نے جنوب مغربی غزہ شہر کے علاقے تل الھوا میں صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے