ایران سے اسٹیل کی برآمدات 2.1 ارب ڈالر تک پہنچی

171295374.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں 2 ارب 73 ملین ڈالر مالیت کی چار ملین ٹن اسٹیل اور اس کی مصنوعات بیرون ملک برآمد کی گئيں۔

اسٹیل اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کی اس مقدار میں وزن کے لحاظ سے 15.6 فیصد اور قیمت کے لحاظ سے 16.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے اہم 541 ملین ڈالر کی مالیت کا لوہا اور اسٹیل ، 372 ملین ڈالر کی سلاخیں، 118 ملین ڈالر کی اسٹیل کی چادریں اور 115 ملین 435 ہزار ڈالر کی دیگر مصنوعاتہ ہیں۔

حالیہ برسوں میں ایران میں اسٹیل کی صعنت میں کافی ترقی ہوئی ہے اور ایران اسٹیل پیدا کرنے والے دنیا کے اہم ممالک کی فہرست اپنی پوزيشن بہتر بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے