وزیر پیٹرولیئم : تیرھویں حکومت میں تیل کی پیداوار میں 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا
اسلامی جمہوریہ ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے بتایا ہے کہ 2020 میں ایران کی تیل کی پیداوار یومیہ 22 لاکھ بیرل تھی جو تیرھویں حکومت میں بڑھ کر یومیہ 36 لاکھ بیرل تک پہنچ گئ
پیٹرولیئم کے وزیر جواد اوجی نے آج کابینہ کے اجلاس میں اپنی وزارت کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ۔
انھوں نے بتایا کہ جب تیرھویں حکومت نے کام کرنا شروع کیا تو سمندر میں ہمارے پاس 87 ملین بیرل منجمد قدرتی گیس اور 20 ملین بیرل بھاری اور زیادہ بھاری تیل مووجود تھا جس کی وجہ سے ہمارے پاس ذخیرے کی گنجائش نہیں رہ گئی تھی اور یہ بات گیس کی پیدوار کم کرنے کا سبب بھی بن رہی تھی لیکن ہم نے پابندیوں کو ناکام بناکر، تیل اور گیس کی فروخت کی سطح بڑھادی۔
انھوں نے بتایا کہ حال حاضر میں ہم منجمد قدرتی گیسNatural Gas Condensate کو 37 چھوٹی ریفائنریوں میں گیس کی پیدواروں میں تبدیل کررہے ہیں، دوسرے لفظوں میں ہم نے اس کو گیس کی مصنوعات میں تبدیل کرکے خام گیس کی فروخت کی روک تھام کی ہے۔
ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں بھی 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور اس کی سطح دو کروڑ دو لاکھ یومیہ سے بڑھ کر 3 کروڑ 6 لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی ۔
ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے بتایا کہ ہم نے اسی طرح اب تک 1 کروڑ 60 لاکھ مکعب میٹر مشعل گیس (Flare Gas) بھی جمع کی ہے اور یہ سطح 30 ارب مکعب میٹر تک پہنچائی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اس حکومت میں ملک کے صنعتکاروں کے تعاون سے آبادان ریفائنری میں دو فیز بڑھائے گئے اور 19 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ایرانی سال میں تیل سے 28 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
ایران کے پیٹرولیئم کے وزیر نے بتایا کہ ملک کے اندر تیل کی ریفائنری کی گنجائش بھی 21 لاکھ بیرل یومیہ سے بڑھا کر 23 لاکھ بیرل یومیہ تک پہنچا دی گئی اور گیس کی پیداوار 5 کروڑ مکعب میٹرتک پہنچ گئی جبکہ تیل کی پیداوار میں 67 فیصد اضافہ ہوا ۔