مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی صارفین پر 30 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے مزید مہنگی کرنےکی درخواست نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٰ (نیپرا) میں دائر کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نےجون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ سماعت کے بعد کیا جائے گا، من و عن اضافے کا صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریباً 30 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا۔