ایران کے وزیر داخلہ بغداد پہنچ گئے

171293000.jpg

ایران کے وزیر داخلہ عراق کے پڑوسی ممالک کی منشیات کے خلاف جنگ سے متعلق دوسری علاقائی کانفرنس میں شرکت اور اس ملک کے اعلی حکام سے بات چیت کرنے کے لیے آج پیر کی صبح بغداد پہنچے۔

بغداد پہنچنے پر احمد وحیدی کا استقبال انکے عراقی ہم منصب عبدالامیر الشمری نے کیا۔

اس دو روزہ دورے کے دوران وحیدی عراق کی ہمسایہ ممالک کی منشیات کے خلاف جنگ سے متعلق دوسری علاقائی کانفرنس میں شریک ممالک کے وزراء کے ساتھ خطے میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت، نیز عراقی اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات اور اربعین واک سے متعلق امور پر گفتگو اس دورے کے اہم نکات ہیں۔

عراق کے ہمسایہ ممالک کی دوسری علاقائی انسداد منشیات کانفرنس آج بروز پیر بغداد میں منعقد ہورہی ہے جس میں رکن ممالک کے وزاراء اور انسداد منشیات کے سربراہان، بشمول ایران، سعودی عرب، اردن، کویت، ترکی، مصر، شام اور لبنان شامل ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے