پی سی بی نے بابر اعظم، رضوان اور شاہین آفریدی کو انکار کردیا

Babar-Shaheen-and-Rizwan.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ کے آخر میں کینیڈا میں کھیلے جانے والے گلوبل ٹی 20 کیلئے کھلاڑیوں کی این او سی درخواستوں پر تفصیلات فراہم کی ہے۔

پی سی بی کو بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے گلوبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے این او سی کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اگست 2024 سے مارچ 2025 تک کے عرصے میں پاکستان کے مصروف اور بھرے ہوئے کرکٹ کیلنڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے جس میں 9 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز اور اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 شامل ہیں ، اور تینوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد ان کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں آل فارمیٹ کے کرکٹرز ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ آٹھ ماہ میں ان کی خدمات درکار ہوں گی جس کے دوران پاکستان 9 ٹیسٹ، 14 ون ڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔

پی سی بی کی ورک لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے مطابق یہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ کینیڈا میں ہونے والے آئندہ ایونٹ میں شرکت نہ کریں تاکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے شروع ہونے والے سیزن کے لیے اپنی بہترین ذہنی اور جسمانی حالت میں ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی نے نسیم شاہ کو بھی اسی بنیاد پر دی ہنڈریڈ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پی سی بی نے آصف علی، افتخار احمد، محمد عامر اور محمد نواز کے این او سی ز کی منظوری دے دی ہے۔ چاروں کھلاڑی زیادہ تر وائٹ بال کرکٹرز ہیں جبکہ افتخار اور نواز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے