ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ؛ پاکستان نے کیویز کو بھی روند ڈالا

2670922-hamzakhan-1721460133-765-640x480.jpg

امریکا میں جاری ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئین شپ کے ٹیم میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مقابل تھیں، جہاں قومی ٹیم نے کیویز پر 0-3 سے غلبہ پایا۔

پاکستان کے عبداللہ نواز نے چارلی کو 04-11، 04-11 اور 08-11 سے، حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 03-11، 03-11 اور 11-6 سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر کو 02-11، 04-11 اور 05-11 سے زیر کیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمن ٹیم کو 1-2 سے ہرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے