پیرس اولمپکس کیلئے پاکستان کا 18 رکنی دستہ فائنل؛ 7 اتھلیٹ 11 آفیشلرز شامل

2667209-parisolympics-1720866472-217-640x480.jpg

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس 2024 کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 رکنی دستے میں محض 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، جن میں کوچز کے علاوہ میڈیکل ٹیم بھی شامل ہے۔

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے۔

پاکستان کے 7 ایتھلیٹس شوٹنگ، جیولن تھرو، سوئمنگ سمیت دیگر کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے