ہم نے یمن کی انصار اللہ تحریک کو کوئی ہتھیار نہیں دیا، ایران
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے امریکہ کے اس دعوے کے جواب میں کہ یمن کے انصار اللہ نے ناروے کے جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی میزائل کا استعمال کیا ہے، کہا کہ ایران نے یمن کے انصار اللہ کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے جمعرات کو امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایک جہاز کے ملبے کی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یمنی حوثی (انصار اللہ) نے ممکنہ طور پر ایرانی ساختہ اینٹی شپ کروز میزائل سے ناروے کے فلیگ کے ساتھ بحیرہ احمر میں جانے والے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تھا تاہم تہران نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے جمعرات کو اس الزام کے جواب میں کہ انصار اللہ نے ناروے کے جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے نور میزائل کا استعمال کیا ہے کہا کہ "ایران نے انصار اللہ (حوثیوں) کو کوئی ہتھیار فراہم نہیں کیا ہے۔ لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے ملکی طاقت پر بھروسہ کرکے بہت اعلی فوجی صلاحیتیں حاصل کی ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا: ان کے خلاف جنگ کے طولانی ہونے کی وجہ سے ان کی اسلحہ جاتی توانائیوں میں نکھار آیا ہے۔