قالیباف نے بریکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے

171271227.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کیے جس میں اراکین کے درمیان تجارتی اور مالیاتی تعلقات کو فروغ دینے اور یکطرفہ پالیسیوں کے مقابلے پر زور دیا گيا ہے۔

اسپیکر محمد باقر قالیباف، برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہیں ۔

انہوں نے اس موقع پر برکس پارلیمانی اسمبلی کے پروٹوکول کے مفاہمتی نوٹ پر دیگر تمام اسپیکروں کی طرح دستخط کیے ۔

اس کے علاوہ، اجلاس کے اختتام پر، برکس کے رکن ملکوں کے سربراہوں نے ایک یادگار تصویر لی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے