پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی
پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے پروگرام پر عملدرآمد روک دیا ہے۔
ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی نے پاکستان کا دورہ کیا اوور اس موقع پر فلیپوگرانڈی کا پشاور اور ہری پور کا دورہ کرکے افغان مہاجرین سے ملاقاتیں کیں۔
فلیپو گرانڈی نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور افغان پناہ گزینوں کے لیے پی او آر کارڈز کی مدت میں بروقت توسیع پر زور دیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی کے دورہ پاکستان کے بعد حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو واپس بیجھنے کا آپریشن روک دیا گیا۔