وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں مزید پینک بٹن بحال

2665443-maryamnawazcmpunjab-1720612466-560-640x480.jpg

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پینک بٹن Panic button کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں مزید 122 مقامات پر پینک بٹن فعال کردیے۔ سیف سٹی نے 15 پینک بٹن کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موبائل اسنیچر کو گرفتار کروادیا۔

شہری نے موبائل چھن جانے پر فوری 15 پینک بٹن کے ذریعے سیف سٹی سے رابطہ کیا۔ سیف سٹی نے اسنیچر کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر موبائل اسنیچر کو گرفتار کروادیا۔

ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی سے کنٹریکٹ کے مسائل کی بنا پر پینک بٹن آپریشن اینڈ مینٹینس نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئے تھے، بہت جلد باقی ماندہ پینک بٹن کو بھی بحال کر دیا جائیگا، شہری موبائل فون نا ہونے کی صورت میں 15 پینک بٹن کے ذریعے پولیس کی فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے