ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے
بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہونے سے قبل ہی مقدمے میں پھنس گئے
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ملکیت والے ون 8 کمیون پب ہوٹل کیخلاف بنگلورو پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کستوربھا روڈ پر واقع کمیون پب 6 جولائی کو رات گئے تک کھلا رہا جبکہ انہیں 1:30 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اونچی آواز میں موسیقی چلانے کی شکایات موصول ہوئیں، کلبز کو رات 1 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی جس کی خلاف ورزی کی گئی۔