فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

gold-8-1.jpg

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا یکدم 1300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار 100 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1113 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں 12 ڈالر سستا ہوکر سونے کا بھاؤ 2376 فی اونسس مقرر کیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے