تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواست
اسلام آباد: تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے اسلام آباد ہائی وکرٹ سے رجوع کرلیا ۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے دورے پر لے جانے کے لیے ڈی سی آفس گئے، جہاں سے عامر مغل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔