ایران و چین کے تعلقات اسٹریٹجک، قائم مقام صدر

171256016.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک اور باہمی مفادات اور احترام پر مبنی ہیں۔

محمد مخبر نے جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا: ایران اور چین کے تعلقات اسٹریٹجک اور باہمی مفادات اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کے رہنما اقتصادی، تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور اس میں فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

شی جن پنگ نے بھی اس ملاقات میں زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی چین کی پالیسی بیرونی عوامل سے متاثر نہیں ہوگي ۔

اس سے قبل ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر نے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

انہوں نے پوتین کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات نے یک طرفہ رویہ پر مبنی غیر منصفانہ نظام کو چلینج کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا 24 واں سربراہی اجلاس جمعرات کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے