پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے جلسے کی اجازت سے متعلق پی ٹی آئی درخواست پر درخواست کی۔
پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے، اسٹیٹ کونسل نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے این او سی جاری کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔
عدالت عالیہ نے 6 جولائی کو جلسے کے لیے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں جلسے کی تیاری کیلئے وقت ہی نہیں دیا گیا جس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ چلیں آپ تو بڑی پارٹی ہیں، کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے۔