ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

2660813-electricityx-1719908488-924-640x480.jpg

اسلام آباد: بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 26 ہزار700 میگاواٹ ہے جب کہ پیداوار 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے اور اس تناسب سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ملک میں پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے193بگاس سے 147اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے