اسرائیلی پولیس اہلکار کی اپنے ہی مظاہرین کو غلیظ گالیاں دینے لگے

Israeli-Army-1.jpg

اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہریوں کو احتجاج کرنے پر غلیظ گالیاں بکتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہاری ماں کے ساتھ زیادتی کروں گا۔

ٹی وی پر اس واقعے کی خبر کی نشر ہونے کے بعد اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مظاہرین اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن پولیس افسر کا طرز عمل ایسا نہیں جیسا ہونا چاہیے۔

مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر پیرس اسکوائر پر ہونے والے احتجاج میں ایک پولیس افسر نے زیرحراست مظاہرین کو غلیظ گالیاں بکتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہاری ماں کے ساتھ زیادتی کروں گا۔

دارالحکومت تل ابیب میں مظاہرے میں شریک رکن اسمبلی ناما لازیمی کو پارلیمانی استثنیٰ کے باوجود پولیس افسران دھکے مارتے ہوئے گھسیٹ کرلے گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مجھ پر حملہ کیا اور میرے بال کھینچے۔

دوسری جانب مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کے باہر آگ لگا دی اور یونین کے چیئرمین آرنون بار ڈیوڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ عام ہڑتال اور اسرائیلی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کال دیں تاکہ حکومت پر حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے