آئی ایم ایف نے بجلی، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

imf-1.jpg

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام سے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں معیشت کیلئے ضروری قرار دیا ہے اور 10 جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یکم جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے۔

نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے اور نئے قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے