ایران اور روس کے وزرائے  خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو، مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال

171244476.jpg

روس کی وزرات خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ علی باقری کنی اور سرگئی لاؤروف کی ٹیلیفونی گفتگو میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا

 

زرائع نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی جںگ بند نہ ہونے اور علاقے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے کے مسائل کو سیاسی اور سفارتی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے سبھی موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

 

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے اپنی اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر قریبی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے