ایران: صدارتی انتخابات، پولنگ جاری، آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا
نئے ایرانی صدر کے انتخاب کیلئے ملک بھر میں پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
ایران میں پاکستانی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوا جب کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے تہران میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج تہران کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیادہ سے زیادہ رائے دہندگان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ کی پائیداری، مستقل مزاجی، وقار اور وقار کا دارومدار عوام کی موجودگی پر ہے۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی صحت اور اخلاص کو ثابت کرنے کے لئے عوام کی موجودگی ضروری اور واجب ہے
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ انتخابات کا دن ایرانیوں کے لیے خوشی اور مسرت کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ملک کی عزت اور آبرو انتخابات میں عوام کی شرکت پر مبنی ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں 2 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 4 صدارتی امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔