کنعانی: ایران منشیات کے اسمگلروں کے خلاف عالمی مہم کا سرخیل ہے

171210975.jpg

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منشیات کی اسمگلنگ کے عالمی خطرے کے خلاف ٹھوس مہم کی ضرورت پر زور دیا ہے

دفترخارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران موت کے سوداگروں، منشیات کے اسمگلروں کے خلاف عالمی مہم کا سرخیل ہے۔

انھوں نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہےکہ ایران اسلامی، منشیات کی اسمگلنگ کےخلاف مہم کے عالمی دن پر اس عالمی خطرے کے مقابلے میں اپنے عزم راسخ پر ایک بارپھر زور دیتا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کے منشیات اور منظم جرائم سے مقابلے کے ادارے یو این او ڈی سی کے ساتھ قریبی تعاون میں ہزاروں شہید پیش کئے ہیں۔

ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے لکھا ہے کہ ہم نے بہت ہی سنگین جانی اور مالی نقصانات برداشت کرکے بہت ہی بھاری مقدار میں منشیات کی کھیپیں پکڑی ہیں اور اس عالمی خطرے کے مقابلے میں اپنے فولادی عزم و ارادے کو ثابت کیا ہے۔

ناصر کنعانی نے منشیات کے خلاف مہم کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایکس پیج پر اس اہم پوسٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ منشیات کے خلاف جاری مہم میں ہمیں بین الاقوامی اداروں کا کمترین تعاون حاصل ہے اور خودسرانہ نیز ظالمانہ پابندیاں اس مہم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں لیکن دنیا کے سبھی انسانوں کے اچھے مستقبل کے لئے ہم اپنی اس مہم کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے