حزب اللہ نے ایک بار پھر صیہونی اہداف پر شدید ترین حملے کئے

171238537.jpg

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر ایک بار پھر تباہ کن حملے کئے ہیں حزب اللہ لبنان نے آج بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کی غیر قانونی صیہونی کالونی المطلہ پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم عوام کے دفاع اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں کفرشوبا اور الخیام میں صیہونی کالونیوں میں اسرائیلی فوجیوں کے مراکز پر بھی مناسب ہتھیاروں سے حملے کئے ۔

حزب اللہ کے ان حملوں کے بعد دونوں صیہونی کالونیوں میں صیہونی فوجی مراکز میں آگ لگ گئی ۔

حزب اللہ کے سپاہیوں نے اسی طرح آج شام کو برک ریشا اور اس کے اطراف میں صیہونی فوج کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے حملہ کرکے تباہ کردیا۔

قابل ذکر ہے کہ سات اکتوبر 2023 کے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام پر وسیع حملے شروع کئے تو حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا زور توڑنے کی غرض سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز پر حملے شروع کردیئے ۔

حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائلی اور راکٹی حملوں نیز گولہ باریوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقے میں صیہونی کالونیاں خالی ہوگئيں اور بہت سے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے آبادکاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی ان کالونیوں میں واپس نہیں جائيں گے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے