گیس سلنڈر دھماکوں میں لاہور سرفہرست

2657488-lhrcylinderblast-1719403057-394-640x480.jpg

لاہور: پنجاب میں غیر معیاری گیس سلنڈرز پھٹنے سے حادثات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

سلنڈر دھماکوں کی لسٹ میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا۔ فیصل آباد دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے۔

ریسکیو رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں سلنڈر پھٹنے کے 368 واقعات ہوئے جن میں 192 افراد شدید زخمی اور 19 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

لاہور میں 126 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 81 افراد شدید زخمی اور 4 جان کی بازی ہار گئے۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی دکانوں کے لیے کوئی ضابطہ اخلاق ہی نہ بنایا جاسکا۔ گیس کا متبادل انتظام نہ ہونے کے باعث دکانوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے ایل پی جی مافیا نے مزید لوٹنا شروع کردیا۔ شہر میں بلیک میں ایل پی جی کی فروخت بھی جاری ہے۔

چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں ضابطہ اخلاق دے ہم اس پر من و عن عمل کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے