پی ٹی آئی 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی، انتظامیہ اجازت دینے پر آمادہ
اسلام آباد: پی ٹی آئی اسلام آباد میں 6 جولائی ترنول کے مقام پر جلسہ کرے گی، ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرادی۔نیوز کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کی ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات ہوئی۔ عامر مغل نے بتایا کہ ہم نے انتظامیہ کو چار مقامات کے نام تجویز کیے تھے، ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈی سی صاحب نے کہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے۔
صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے کہا ہے کہ ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے، 6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔