نائجر میں مسلح افراد کا فوج پر حملہ؛ ایک شہری اور 20 اہلکار ہلاک

2657503-soldierkilledinattackinniger-1719405673-394-640x480.jpg

نیامے: افریقی ملک نائجر میں علیحدگی پسند جماعت کے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک نائجر کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 20 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی جوابی کارروائی میں کئی درجن دہشت گرد مارے گئے۔ شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں فضائی اور بری فوج کے جوانوں نے حصہ لیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے پر 3 روزہ قومی سوگ منایا جائے گا جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔یاد رہے کہ نائجر کا یہ گاؤں پڑوسی ممالک مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے متصل ہے جہاں القاعدہ اور داعش کے جنگجو تقریباً ایک عشرے سے متحرک ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے