صہیونی طیاروں کی اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری، بہن سمیت 10 افراد شہید

4019c192213616d3076bee0aeeca43ed.jpg

صہیونی طیاروں نے شمالی غزہ میں اسمٰعیل ہنیہ کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ان کی بہن سمیت 10 افراد شہید ہوگئے۔نیوز کے مطابق حملوں میں شہید ہونے والوں میں اسمٰعیل ہنیہ کے خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے پناہ گزین اسکول پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر، صہیونی فوج نے غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر دیا، جس کے سبب مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نےخان یونس میں غذائی قلت سےدوچار فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔24گھنٹوں کے دوران 28 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے، شہدا کی مجموعی تعداد 37ہزار 626 سے تجاوز کر گئی، جبکہ 86 ہزار 98 زخمی افراد زخمی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینی بچے تاحال ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے