حکومت کا زیر زمین پانی کے استعمال پر بھی میٹرز لگانے کا فیصلہ
کراچی کے عوام کیلئے ایک اور پریشانی، حکومت نے زیر زمین بورنگ اور کنویں کے پانی کے استعمال پر بھی میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی طرح پانی کیلئے بھی میٹر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ زمین سے پانی نکالنے، استعمال اور فروخت کو شہری حکومت مانیٹر کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کارپوریشنز، تجارتی استعمال، بوٹلنگ، پیکجنگ، تعلیمی ادارے، ہوٹل، ریسٹورینٹس، مینوفیکچرنگ، پروسسینگ، سوسائٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز پر بھی ہوگا۔