شہباز وزیراعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں، فضل الرحمان کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت

fazlu-2.jpg

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن دراصل عدم استحکام ثابت ہوگا، اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں کھلےعام علاقوں کو کنٹرول کررہی ہیں، بلوچستان کا معلوم نہیں مگر خیبرپختونخوا میں پولیس سورج غروب ہوتے ہی تھانوں میں بند ہوجاتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں اجلاس میں وردی والا موجود ہوگا فیصلے وردی والا کرےگا، کیا ہم نے پاکستان اس لیے حاصل کیا تھا کہ ہم جرنیلوں کی غلامی کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی ختم کرنی ہوگی، آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی، البتہ شہبا زشریف وزیراعظم نہیں وہ صرف کرسی پر بیٹھے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے