باقری: ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کا تہران اجلاس کثیر جہتی نظام کی تقویت کے لئے ایران کے عزم جزم کا عکاس ہے

171235042.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس نے ثابت کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایشیا میں کثیر جہتی نظام اور یک جہتی نیز باہمی تعاون کی تقویت کے لئے ہر موقع سے استفادہ کرتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے پیر 24 جون کو اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آج تہران میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ۔

انھوں نے لکھا ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں رکن ملکوں کے نمائندوں اور ایشیا کی بین الحکومتی تنظیموں کے مندوبین نے فورم کی سرگرمیوں اور اس کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تنظیم کے تہران اجلاس میں پہلی بار ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کی سرگرمیوں کے اصول وضوابط اور آئین سے متعلق دو دستاویزات کو منظوری دی گئی ۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس اجلاس سے ثابت ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایشیا میں تعاون اور یک جہتی نیز کثیر جہتی نظام کی تقویت کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کے وزرائے خارجہ کا انیسواں اجلاس پیر 24 جون کو تہران میں منعقد ہوا جس میں رکن ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے 41 وفود نے شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے