اسرائیل کے تمام حساس اہداف ہمارے میزائلز کی حدود میں ہیں، حزب اللہ

hezbollah-2-1.jpg

حزب اللہ کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تمام حساس اہداف ہمارے میزائلز کی حدود میں ہیں۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین شیخ نبیل قاووق نے لبنانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان، اسرائیل کے لیے ایسی جگہ کے طور پر کام نہیں کرے گا، جہاں وہ اپنی شکستوں کا ازالہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک صیہونی دشمن کی شکست کا میدان اور اسرائیلی حکومت کے خلاف فتح اور مزاحمت کا میدان بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے