حج میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 980 تک پہنچی

171227483.jpg

فرانس پریس نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 980 حاجیوں کی اس سال سعودی عرب میں موت ہوئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حاجیوں کی موت کی سب سے بڑی وجہ گرمی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گيا ہے کہ سب سے زیادہ مصر کے حاجیوں کی موت ہوئی ہے اور اس سال حج کے دوران مرنے والے مصری حاجیوں کی تعداد 658 ہو گئی ہے جن میں سے 630 حاجی، بغیر اجازت کے حج کر رہے تھے۔

رپورٹ میں مزيد بتایا گيا ہے کہ مصری حاجیوں کے علاوہ انڈونیشیا کے 132، ہندوستان کے 68، اردن کے 60، ٹیونیشیا کے 35، عراقی کردستان کے 13 حاجیوں کی موت ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے 14 دیگر حاجیوں کا تعلق دوسرے ملکوں سے تھا۔

سعودی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس سال حج میں 18 لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی جن میں سے 2 لاکھ حاجیوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے