ٹی ٹی پی کا اہم سرغنہ عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان میں مارا گیا

819202_61772366.jpg

کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللہ افغانستان کے علاقے کنڑ میں مارا گیا۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق ٹی ٹی پی ملاکنڈ کی شوریٰ کا کمانڈر عبدالمنان عرف حکیم اللّٰہ باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ اور بارودی سرنگ دھماکوں میں ملوث تھا۔عبدالمنان عرف حکیم اللہ ٹی ٹی پی کے رہنما عظمت اللّٰہ محسود کا دست راست تھا اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

رپورٹس کے مطابق عبدالمنان عرف حکیم اللہ نے 2007 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کا ایک بھائی بھی دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ افغانستان میں عبد المنان عرف حکیم اللہ کی ہلاکت کس طرح ہوئی تاہم پاکستان عرصہ دراز سے طالبان حکومت سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر زور دے رہا تھا۔خیال رہے کہ چند ماہ سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنے کے بعد افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کی ہلاکت کا سلسلہ بڑھا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے