خدا کا مذاق اڑانا ٹھیک ہے جب تک مذاق قابل اعتراض نہ ہو، پوپ فرانسس

POPE.jpg

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جب تک مذاق قابل اعتراض نہیں ہے تب تک خدا کا مذاق اڑانا ٹھیک ہے۔

پوپ فرانسس نے جمعے کے روز دنیا بھر کے تقریبا 100 کامیڈین، اداکاروں اور مصنفین کے ساتھ ایک خصوصی سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا مذاق اڑانا یقیناً توہین مذہب نہیں، ہم کر سکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم اپنوں سے کرتے ہیں۔

ویٹیکن میں ان سے ملاقات کرنے والوں میں امریکی شوبز شخصیات ہوپی گولڈ برگ، جمی فالن، کونن اوبرائن، کرس راک اور اسٹیفن کولبرٹ شامل تھے۔

پوپ نے یہ تبصرہ خود کو تنقید کا نشانہ بنانے اور ہم جنس پرستوں کے خلاف توہین آمیز لفظ کے استعمال پر معافی مانگنے کے بعد کیا۔

فرانسس کا کہنا تھا کہ ‘اب میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ مضحکہ خیز نہیں ہے، جب آپ ایک بھی تماشائی کے ہونٹوں سے جان بوجھ کر مسکراہٹیں کھینچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ خدا کو بھی مسکرانے پر مجبور کرتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے