انصار اللہ کے حملوں سے سمندری تجارت میں 90٪ کمی کا انکشاف ” امریکی دفاعی ادارے کی رپورٹ”

images-2.jpg

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یمن کی اسلامی مزاحمتی تنظیم "انصار اللہ”  کے حملوں نے بحیرہ احمر میں کنٹینرز کی آمدورفت میں 90 فیصد کمی کر دی ہے اور حملوں نے کم از کم 65 ممالک کے مفادات کو متاثر کیا ہےـ29 بڑی توانائی اور شپنگ کمپنیوں نے حوثیوں کے حملوں سے بچنے کے لیے اپنے جہازوں کا راستہ تبدیل کر دیا ہے۔نومبر اور مارچ کے درمیان انصار اللہ کے حملوں سے 19 جہازوں کو نقصان پہنچا

یاد رہے کہ حالیہ اسرائیل غزہ جنگ کے دوران یمن کی فوج اور اسلامی تنظیم "انصار اللہ” نے اسرائیل کی طرف جانے والے جہازوں کا راستہ روک رکھا ہے جسکی وجہ سے جہاں ایک طرف بحیرہ احمر میں سمندری ٹریفک بہت کم ہو گئی ہے وہیں دوسری طرف اسرائیلی بندرگاہیں مکمل ویران ہو چکی ہیں ـ بحیرہ احمر کے آبی راستے کی بندش کی وجہ سے اسرائیلی بندرگاہوں کا رخ کرنے والے جہازوں کو مصر کی جاب سے لمبا سفر طئے کرنا پڑ رہا ہے جسکی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل میں مہنگائی تاریخی انتہا کو چھو رہی ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے