حماس نے جنگ بندی کے لئے تمام تجویزوں کا مثبت جواب دیا، حماس

171189694.jpg

حماس کے ایک سینیئر رک نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرارداد پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ حماس نے جنگ بندی کے لئے تمام تجویزوں کا مثبت جواب دیا۔

اسامہ حمدان نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہا: حماس ہمیشہ جنگ بندی کی خواہاں رہی ہے اور منصفانہ طریقے سے قیدیوں کے تبادلے کے لئے بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا: سلامتی کونسل کی قرارداد اپنی تمام تر کمیوں کے باوجود، مستقل جنگ بندی اور غزہ پٹی سے صیہونی حکومت کے انخلاء پر زور دیتی ہے۔

حمدان نے واضح کیا: سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل در آمد بھی غاصب صیہونی حکومت کی رضا مندی پر منحصر ہے اور حالانکہ اس قرارداد میں ایسی باتیں ہیں جو ہمیں قبول نہیں ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ قرارداد تعمیری ہے۔

انہوں نے کہا: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتفاق رائے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہيں کیونکہ وہ صرف صیہونی حکومت کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہيں اور بنیادی مسئلہ، امریکی موقف ہے۔

انہوں نے کہا: ثالثی کرنے والے فریقوں پر دباؤ سے کسی بھی صورت میں حماس کا موقف بدلنے والا نہيں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے