ایران و روس، تعلقات میں فروغ کے لئے پر عزم ، باقری

171200889.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے : تہران و ماسکو، مختلف میدانوں میں باہمی تعاون میں فروغ کا عزم رکھتے ہيں۔

علی باقری نے منگل کے روز روسی نیوز ایجنسی اسپتونک سے ایک گفتگو میں کہا: ایران و روس پڑوسی ملک ہيں اور ان کے تعلقات تاریخی ہیں۔

انہوں نے کہا: گزشتہ برسوں کے دوران ایران و روس کے تعلقات ميں کافی فروغ ہوا ہے اور مشترکہ خطرات نے تہران و ماسکو کو مشترکہ مواقع فراہم کئے ہيں۔

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا: اسی بنیاد پر تہران و ماسکو، مختلف میدانوں میں باہمی تعاون میں فروغ کا عزم رکھتے ہيں۔

انہوں نے کہا: برکس کے وزرائے خزانہ ایک پرگرام کے تحت رکن ملکوں کے درمیان تجارت سے ڈالر کو ہٹانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہيں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے