دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان کیساتھ بات چیت کو تیار ہیں، بھارت

2651017-india-1718104002-196-640x480.jpg

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سبرامنیم جے شنکر مسلسل دوسری بار وزیر خارجہ بن گئے۔ حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تجربہ کار وزیر خارجہ نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر اپنی پالیسی کھل کر بیان کی۔

نومنتخب وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی ہدایت پر خطے میں خارجہ پالیسی “پڑوسی سب سے پہلے” کو اپنا رکھا ہے لیکن چین اور پاکستان کے ساتھ مسائل تعلقات کی نوعیت مختلف تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتے ہیں جس میں دراندازی کا معاملہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے